Tuesday, January 17, 2006



باجوڑکے واقعے نےامریکہ اور پاکستان کے بے جوڑتعلقات کو مزید واضح کر دیا ھے ان تعلقات کو برابر کے تعلقات بالکل نہیں کہا جا سکتا یہ لینے اور دینے کے تعلقات ھیں مثلاً امریکہ ھمیں حکم دیتا ھے اس کے حکم پر ھم مسلمانوں کو مارتے ھیں اگر وہ پاکستانی ثابت نہ ھوں تو ھمارے حکمرانوں کی خوشی دیدنی ھوتی ھے یوں سمجھیں ان کے ہاتھ بٹیرا آ گیا اب وہ یہ دعوی کریں گے کہ القاعدہ کا نمبر دو مار دیا ھےیہ علیحدہ بات ھے کہ ھمارے حکمرانوں کی خوشی اس وقت ھوا ھو جاتی ھے جب امریکی اس بات کو ماننے سے انکار کر دیتے ھیں تب پاکستانی حکمران آئیں بائیں شائیں کرنے لگ جا تے ھیں آ خر میں پتہ یہ چلتا ھے کہ یہ صاحب روس کے خلاف جہاد کرنے کے لئے آئےتھے جب امریکہ نے جہاد روس ختم کرنے کا اعلان کیا تو یہ واپس نہ گئے قبائلی علاقے میں شادی کر لی اب اس بات کی سزا بھگتی ھے اگر اس میں کوئی قبا ئلی مارا جائے تو اسے بے دھڑک القاعدہ کا ساتھی قرار دے دیا جا تا ھے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا جاتا ھے کہ دو تین گنٹھے پہلے یہاں سے اسامہ نکلے ھیں یہ علیحدہ بات ھے کہ اس کے بعد اسے زمین نگل جاتی ھے یا آسمان کہ اس کا پتہ ہی نہیں چلتا اسی واقعے کو لے لیں کہتے ھیں تین گھنٹے پہلے الزواری وہاں تھا عقل کے اندھو اگر وہ تین گھنٹے پہلے وھاں موجود تھا تو پھر وہ اتنی جلدی کہاں غیب ھو گیا کیا امریکی اور ان کے پاکستانی پیادےاتنے بے بس ھیں کہ اس آدمی کو نہیں پکڑ سکتے جو صرف تین گھنٹے پہلے وہاں موجود تھا انہیں چاھئے کہ یہ ہمیں ھمارے حال پر چھوڑ دیں اور جاتے جاتے اپنے پالتو جانور بھی ساتھ لیتے جائیں امریکی یہی احسان کر دیں تو ہم ان کے مشکور ہو گے
چلتے چلتے امریکی ہم پیالہ وہمنوالہ کے آج کے بیانات
باجوڑ میں امریکی کاروائی قابل مزمت ھے اس چھوٹے سے واقعہ کو بنیاد بنا کر دورہ منسوخ نہیں کریں گے شوکت عزیز
کیا بات ھے چھوٹا سا واقعہ کم از کم ھزار بندہ تو مرتا

امریکہ پر واضع کر دیا آئندہ ایسا نہیں ھونا چاھئے وزیر داخلہ

باجوڑ حملے کی اطلاع پہلے دے دی تھی آئندہ ایسی کاروائی نہ ھونے کی ضمانت نہیں دے سکتے میکنن
امریکیوں کو اپنے--------------کا کچھ و خیال رکھنا چاھئے
پاکستانی سرحد پر کاروائیاں کی ہیں امریکہ رائس کا ہلاکتوں پر معزرت سے انکار

1 comment:

میرا پاکستان said...

لگتا ہے اتحادیوں کا پاکستان کی فوج پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری فوج دیشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈنڈی مار رہی ہے۔ اسی لیۓ انہوں نے خود کاروائی کی حالانکہ پاکستانی فوج کیلۓ یہ کام کوئی مشکل نہیں تھا۔