Tuesday, August 29, 2006

اللہ میرے ملک کی حفاظت کرے

بگتٹی کو مار کر مشرف حکومت نے کیا کامیابی حاصل کی ھے اس بات کا علم صرف حکومت کو ھےعام أدمی تو یہ کہتا ھے کہ اس سے ملک کو نقصان ھوا ھے اگر اس بات پر آپ کے ملک کے اندر ملک کا جھنڈا جلایا جا رھا ھے تو صاف نظر آ رھا ھے کہ اس بات نے ملک کے عوام کو تقسیم کر دیا ھے جس ملک کی اپوذیشن یک زبان ھو کر اس فعل کی مخالفت کر رھی ھو اور یہ کہا جا رھا ھو کہ یہاں ڈنڈے کے زور پر حکومت چلائی جا رھی ھے جس ملک کی اسمبلی اپنا اجلا س منعقد کر کے مرنے والوں کی دعائے مغفرت کرے اور اس کے علاوہ کچھ نہ کہےتو کیا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس اسمبلی کے ممبران حکومت سے متفق ہیں حکومت کے وزراء اس بات کو صحیح نہ کہہ سکے صرف فوج اور اس کے اہل کار اس کو صحیع کہیں تو صاف بات ھے اس کے نتائج کا سامنا بھی فوج کو کرنا پڑے گا فوج کو عوام کے بالمقابل ایک ظالم طاقت کےطور پر کھڑا پیش کیا جا رھا ھے اور یہی بات ملک کے لئے نقصان دہ ھے اللہ ھمارے ملک کی حفاظت کرے
کسے فائدہ ہوا اور کسے نقصان اس کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا جس وقت زمانہ آپ کے خلاف ہو اس وقت اندرونی اتحاد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن افسوس بات کا ھے ہمارے حلمران اس بات کا دھیان رکھنے کی بجائے اپنے نام نہاد دوستوں کی طرف دیکھتے ہیں