Thursday, October 26, 2006

قس ایادی

•رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں عکاظ کے میلے میں قس کو سرخ اونٹ پر سوار خطبہ دیتے یوئے نہیں بھول سکتا اس نے کہا اکٹھے ہو جاؤ اور سنو اور جب سن چکو تو یاد رکھو اور پھر یاد داشت سے فائدہ اٹھاؤ اور جب بات کرو توسچ بولوجو زندہ ھے وہ فوت ہو گا اور جو فوت ہو گیا وہ دنیا سے چلا گیا، ہر آنے والی چیز آکر رہے گی بارش اور نباتات زندہ اور مردہ، تاریک رات آسمان برج والے ستارے چمکدار بحر بیکراں روشنی اور تاریکی دن اور رات نیکی اور گناہ بے شک آسمان میں خبر وآگاہی یے زمین میں سامان عبرت ہےاس میں دانشور حیرت زدہ ہیں زمین ہموار ہے آسمان بالا ہےستارے مخفی ہیں اور سمندر ساکن ہیں موت قریب ہےزمانہ فریب دہ ہے تیر کی دھار کی طرح اور ترازو کے تول کی طرح
•قس نے قسم اٹھائی وہ اس میں جھوٹا ہے نہ گنہ گار کہ اگر اس زندگی میںخوشی میسر ھے تو اس میںرنج وغم بھی ہوگاپھر اس نے کہا اے لوگواللہ کا ایک دین ھےجو اسےتمہارے اس دین سے پسندیدہ ھے اور یہ اس کے ظہور کا وقت ھے پھر قس نے کہا مین دیکھتا ھوں لوگ دنیا سےجاتے ہیں اور واپس نہیں لوٹتے کیا انہوں نے اقامت کو پسند کر لیا یا دنیا کے دھندوں سے آزاد ھو گئے اور محو خواب ھو گئے
•پھر رسول اللہﷺ نے صحابہ کی طرف متوجہ ھو کر کہااس کے شعر کون سناتا ھے تو ابوبکر نے کہا فداک ابی وامی مین وھاں موجود تھا وہ کہہ رھا تھا

Wednesday, October 25, 2006

عبدالمطلب

عبدالمطلب کو شیبتہ الحمد بھی کہا جاتا تھاکیونکہ لوگ کثرت سے ان کی تعریف کیا کرتے تھے مصیبت میں قریش کا سہارا تھے اور تمام کاموں میں قریش ان کی طرف دیکھا کرتے تھے اپنے کمالات اور نیک اعمال کے اعتبار سے ایسے سردار قریش تھے کہ کوئی ان کا حریف نہ تھا
عبدالمطلب اپنی اولاد کو حکم دیتے تھے کہ وہ ظلم اور شرکشی نہ کریں وہ ان کو شریفانہ اخلاق اختیار کرنے کی نصیحت کرتے تھے وہ آخرت میں یقین رکھتےتھے اپنی آخری عمر میں انہوں نے بت پرستی ترک کر دی تھی اور اللہ کی توحید کے قأئل ہوگئے تھے ان کے ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کو قران نے باقی رکھا جیسے نذر پوری کرنا محرم عورتوں سے نکاح کا حرام ہونا وغیرہ