Wednesday, March 28, 2007

حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کرحضرت حلیمہ سعدیہ اپنے گاوں واپس پہنچی اس مقام کا طول 40.856880اور ھے21.001211 عرض بلد
اگر آپ نقشہ پر دیکھیں اس کے لئے یہ شارٹ
کٹ ھے

http://wikimapia.org/#y=21001084&x=40856894&z=18&l=0&m=a&v=2

یھاں پر مسجد حلیمہ سعدیہ موجود ھے اس جگہ پر حضرت حلیمہ کا گھر تھا

Sunday, March 25, 2007

کفر ٹوٹا

بڑی دیر کے بعد اپنے بلاگ کو آن لائن دیکھ سکا اس میں حکومت کا ھاتھ زیادہ لگتا ھے جس نے ویب پیج تک رسائی مشکل بنا دی تھی آج کل میں حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر کام کر رھا ھوں میری کوشش ھے کہ سیرت والے مقامات کو موجودہ ناموں اورطول عرض بلد کے لحاظ سے پیش کیا جائے تاکہ عام قاری گوگل ارتھ کے زریعہ سے ان مقام کو دیکھ سکے مدد اور دعا کی درخوست ھے

Thursday, November 23, 2006

کیسا وقت ھے

کیا صحیح ھےاور کیا غلط اس کا فیصلہ کرنا اب بہت مشکل ھو گیا ھے کو ن صحیح اور کون غلط کہنا ناممکن آپ کا رہبر کب آپ کو درندوں کےآگے پھینکے گا یہ بات وہی جانتا ھے یا اللہ اس لئے میرے خیال میں اگر کچھ کیا جا سکتا ھے تو وہ دعا ھے کہ اس بےبسی کے عالم میںخدا ہی حفاظت کر سلتا ھے جب باڑ ہی باغ کو کھانا شروع کر دے توکوئی کسی کو کیاالزام دے ہر کوئی جب آپنے آپ کوعقل کل سمجھنا شروع کر دے تو کون دوسرے کو سمجھا سکتا ھے

Thursday, October 26, 2006

قس ایادی

•رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں عکاظ کے میلے میں قس کو سرخ اونٹ پر سوار خطبہ دیتے یوئے نہیں بھول سکتا اس نے کہا اکٹھے ہو جاؤ اور سنو اور جب سن چکو تو یاد رکھو اور پھر یاد داشت سے فائدہ اٹھاؤ اور جب بات کرو توسچ بولوجو زندہ ھے وہ فوت ہو گا اور جو فوت ہو گیا وہ دنیا سے چلا گیا، ہر آنے والی چیز آکر رہے گی بارش اور نباتات زندہ اور مردہ، تاریک رات آسمان برج والے ستارے چمکدار بحر بیکراں روشنی اور تاریکی دن اور رات نیکی اور گناہ بے شک آسمان میں خبر وآگاہی یے زمین میں سامان عبرت ہےاس میں دانشور حیرت زدہ ہیں زمین ہموار ہے آسمان بالا ہےستارے مخفی ہیں اور سمندر ساکن ہیں موت قریب ہےزمانہ فریب دہ ہے تیر کی دھار کی طرح اور ترازو کے تول کی طرح
•قس نے قسم اٹھائی وہ اس میں جھوٹا ہے نہ گنہ گار کہ اگر اس زندگی میںخوشی میسر ھے تو اس میںرنج وغم بھی ہوگاپھر اس نے کہا اے لوگواللہ کا ایک دین ھےجو اسےتمہارے اس دین سے پسندیدہ ھے اور یہ اس کے ظہور کا وقت ھے پھر قس نے کہا مین دیکھتا ھوں لوگ دنیا سےجاتے ہیں اور واپس نہیں لوٹتے کیا انہوں نے اقامت کو پسند کر لیا یا دنیا کے دھندوں سے آزاد ھو گئے اور محو خواب ھو گئے
•پھر رسول اللہﷺ نے صحابہ کی طرف متوجہ ھو کر کہااس کے شعر کون سناتا ھے تو ابوبکر نے کہا فداک ابی وامی مین وھاں موجود تھا وہ کہہ رھا تھا

Wednesday, October 25, 2006

عبدالمطلب

عبدالمطلب کو شیبتہ الحمد بھی کہا جاتا تھاکیونکہ لوگ کثرت سے ان کی تعریف کیا کرتے تھے مصیبت میں قریش کا سہارا تھے اور تمام کاموں میں قریش ان کی طرف دیکھا کرتے تھے اپنے کمالات اور نیک اعمال کے اعتبار سے ایسے سردار قریش تھے کہ کوئی ان کا حریف نہ تھا
عبدالمطلب اپنی اولاد کو حکم دیتے تھے کہ وہ ظلم اور شرکشی نہ کریں وہ ان کو شریفانہ اخلاق اختیار کرنے کی نصیحت کرتے تھے وہ آخرت میں یقین رکھتےتھے اپنی آخری عمر میں انہوں نے بت پرستی ترک کر دی تھی اور اللہ کی توحید کے قأئل ہوگئے تھے ان کے ایسے بہت سے طریقے ہیں جن کو قران نے باقی رکھا جیسے نذر پوری کرنا محرم عورتوں سے نکاح کا حرام ہونا وغیرہ

Tuesday, August 29, 2006

اللہ میرے ملک کی حفاظت کرے

بگتٹی کو مار کر مشرف حکومت نے کیا کامیابی حاصل کی ھے اس بات کا علم صرف حکومت کو ھےعام أدمی تو یہ کہتا ھے کہ اس سے ملک کو نقصان ھوا ھے اگر اس بات پر آپ کے ملک کے اندر ملک کا جھنڈا جلایا جا رھا ھے تو صاف نظر آ رھا ھے کہ اس بات نے ملک کے عوام کو تقسیم کر دیا ھے جس ملک کی اپوذیشن یک زبان ھو کر اس فعل کی مخالفت کر رھی ھو اور یہ کہا جا رھا ھو کہ یہاں ڈنڈے کے زور پر حکومت چلائی جا رھی ھے جس ملک کی اسمبلی اپنا اجلا س منعقد کر کے مرنے والوں کی دعائے مغفرت کرے اور اس کے علاوہ کچھ نہ کہےتو کیا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس اسمبلی کے ممبران حکومت سے متفق ہیں حکومت کے وزراء اس بات کو صحیح نہ کہہ سکے صرف فوج اور اس کے اہل کار اس کو صحیع کہیں تو صاف بات ھے اس کے نتائج کا سامنا بھی فوج کو کرنا پڑے گا فوج کو عوام کے بالمقابل ایک ظالم طاقت کےطور پر کھڑا پیش کیا جا رھا ھے اور یہی بات ملک کے لئے نقصان دہ ھے اللہ ھمارے ملک کی حفاظت کرے
کسے فائدہ ہوا اور کسے نقصان اس کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا جس وقت زمانہ آپ کے خلاف ہو اس وقت اندرونی اتحاد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن افسوس بات کا ھے ہمارے حلمران اس بات کا دھیان رکھنے کی بجائے اپنے نام نہاد دوستوں کی طرف دیکھتے ہیں